آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گیانا کے پروویڈنس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما39 گیندوں پر 57 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، جوفراا ٓرچر اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز بھارتی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم103 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.