Premium Content

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

واشک: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos