عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز نے فواد کی ضمانت کے لیے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

فواد چوہدری کے خلاف 35 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقامی عدالت نے سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

چند روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کی اجازت اور وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے بعد فواد کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos