Premium Content

معروف شاعر اجمل سراج انتقال کر گئے

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کے معروف شاعر اجمل سراج کراچی میں انتقال کر گئے۔

اجمل سراج پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔

اجمل سراج 1968 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور نجی روزنامے کے ساتھ میگزین ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کئی نظمیں تحریر کیں جن میں بجھ گیا رات وہ ستارا بھی اور میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے بہت مشہور ہوئیں۔

پہلی بار 2005ء میں ان کی نظموں کا مجموعہ اور میں سوچتا رہا شائع ہوا اورآرٹس کونسل کراچی نے 2010 میں اسے دوبارہ شائع کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos