گوجرانوالہ :9 مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالت کے حکم پر گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوحکم دیتے ہوئے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک گرفتاری سے روک دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے یہ حکم عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا، جس میں ان مقدمات میں مزید گرفتاریوں کو روکنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جن سے وہ لاعلم تھیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
جسٹس نجفی نے کہا کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو لاہور ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔