ہارورڈ بزنس اسکول کے 9 مختلف ممالک کے44 طلباء کے ایک وفد نے، جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، انٹرایکٹو سیشن نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار، دہشت گردی کے خلاف اس کی غیر متزلزل کوششوں اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کے بارے میں نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عصری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور طلباء کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
چیف آف آرمی اسٹاف نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات کے خلاف بھی خبردار کیا، طلباء پر زور دیا کہ وہ سمجھداری کے ساتھ اس منظر نامے کو دیکھیں۔
ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔