Premium Content

ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔ کینیا ہائی کورٹ

Print Friendly, PDF & Email

کینیا کی ہائی کورٹ نے پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔ ہائی کورٹ نے ملوث پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

عدالت نے ارشد شریف کے اہل خانہ کو 21.7 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کینیا کی عدالت نے فائرنگ میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

ارشد شریف کیس سے جڑے دو بھائیوں سے سفری ریکارڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ درخواست میں نامزد سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

کینیا کی عدالت کے فیصلے کے جواب میں ارشد شریف کی بیوہ نے ریمارکس دیے کہ کینیا میں انصاف مل رہا ہے لیکن پاکستان میں اس کا انتظار ہے۔

واضح رہےکہ 23 ​​اکتوبر 2022 کو ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی میں ماگاڈی ہائی وے پر پولیس نے سر میں گولی مار ی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos