Premium Content

Add

ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سریزکے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

قومی کرکٹ ٹیم کے منتخب نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ اور افغانستان کے خلاف سریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف ون ڈے سریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کا اعلان کپتان بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ افغانستان کے خلاف سریز کے لیے سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1