آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کر لی۔
شاعر احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔
رواں ہفتے مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.