لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی پچ تیز گیند بازوں کے لیے سازگار بتائی جاتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں میچ کے لیے تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر ہوگا۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ تیسرے فاسٹ باؤلر میر حمزہ ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق بطور اوپنر کھیلیں گے۔ کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر جبکہ سابق کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔