برطانیہ کے وزیراعظم نے غزہ میں واضح اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے جنگ بندی، یرغمالیوں کی واپسی اور شہریوں تک پہنچنے والی انسانی امداد کے حجم میں فوری اضافے کی واضح اور فوری ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی وزیراعظم کیر سٹارمر نے نیتن یاہو سے مسئلے کے مستقل اور طویل مدتی حل کے لیے دو ریاستی حل کی طرف بھی توجہ دلائی، نیز فلسطینی اتھارٹی کو مالیاتی وسائل کی فراہمی پر زور دیا تاکہ وہ اپنے انتظامی امور کو چلا سکیں۔
کیر سٹارمر نے فلسطینی وزیراعظم محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر عباس کو اپنی فوری ترجیحات سے آگاہ کیا، جن میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی واپسی، انسانی امداد میں اضافہ اور تیزی، اور فلسطینی اتھارٹی کے لیے مالی مدد شامل ہے۔
اصلاحات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، اور فلسطین کے لیے بین الاقوامی قانونی جواز کو یقینی بنانے کے لیے، وزیراعظم نے کہا کہ امن کے عمل میں تعاون کے لیے تسلیم کرنے سے متعلق ان کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور یہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.