سری نگر: لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (پیر) کو نوجوان آزادی پسند برہان مظفر وانی کی آٹھویں برسی شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تہاڑ جیل سے برہان وانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے احتجاجی ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کریں جنہوں نے اپنے خون سے کشمیر کی تحریک آزادی کی شمع روشن کی۔
اے پی ایچ سی چیئرمین نے کہا کہ برہان وانی سامراجی بھارت کے لیے خوف کی علامت اور کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل تھا ۔
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن کمیشن، پاسبان حریت دیگر حریت تنظیموں کی جانب سے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مظفرآباد میں برہان مظفر وانی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.