سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور سات سہولت کاروں سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کی دستاویزات کے مطابق دہشت گرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے درابن سے ہے جب کہ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

دستاویزات کے مطابق خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس نے حملے سے قبل ایک ویڈیو جاری کی تھی جبکہ حملے میں مارے گئے دوسرے خودکش بمبار صفت اللہ مروت کا قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل موجود تھا جس سے ثابت ہوا کہ حملہ آور کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔

Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis

تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ آور کے والد صفت اللہ نے اپنے بیٹے کے امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت) سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈا پور گروپ کے پانچ دہشت گرد بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos