ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید سمیت ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
گزشتہ روز، سکیورٹی فورسز نے پنج گور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق مسلح افواج نے پنج گور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں مطلوب دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.