صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10 کیس رپورٹ

حالیہ برساتی موسم کے باعث ملک بھر میں ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں لاہور سے 05، راولپنڈی سے 04 اور چکوال سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 54 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 357 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1612 چالان ٹکٹ جاری جبکہ 73 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos