الیکشن کمیشن نے انتخابی کوریج کے حوالے سے قومی میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی کوریج کے حوالے سے قومی میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

ضابطہ کے مطابق پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر ہونے والا مواد پاکستان کے نظریے، خودمختاری، وقار یا سلامتی، امن عامہ یا عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی سالمیت اور آزادی کے خلاف کسی بھی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ایسے الزامات اور بیانات سے گریز کیا جائے جن سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر موجود مواد میں کوئی ایسا پہلو شامل نہیں ہونا چاہیے جسے جنس، مذہب، فرقہ یا براداری کی بنیاد پر امیدواروں یا سیاسی جماعتوں پر ذاتی حملے کے طور پر سمجھا جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا پرسنز اور میڈیا ہاؤسز کو ان کے بنیادی حق کے طور پر اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب تحفظ فراہم کریں گے۔

کوئی پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا سرکاری خزانے کی قیمت پر امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی مہم نہیں چلا سکتا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی ایسے ووٹر ایجوکیشن پروگرام شروع کریں جس میں خواتین، خواجہ سراء، نوجوانوں، اقلیتوں اور مختلف معذور افراد پر توجہ مرکوز ہو تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos