Premium Content

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، امریکا

Print Friendly, PDF & Email

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں، ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ملر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا، حماس کو قیدیوں کی فوری رہائی ممکن بنانی چاہیے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ملر نے کہا کہ قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حماس کی منظوری کے بغیرجنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos