حد بندی کی حتمی فہرست30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی 30 تاریخ کو حتمی حد بندیوں کی فہرست شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا میں حتمی انتخابی فہرست کی چھپائی بھی جاری ہے اور انتخابی پروگرام تک اس کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسی طرح بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور انتخابی سامان کی خریداری کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کو تربیت دینے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس پر بروقت عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ امن و امان اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے ایک ہفتے میں صوبوں سے تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos