وفاقی کابینہ نے پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس پر تین مرحلوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نجکاری کرنے والے اہم اداروں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی شامل ہیں۔
اس کے بعد کے مراحل میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ جائزہ لینے کے بعد مزید اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل، کابینہ نے پاکستان کے پاور ڈویژن کے تحت 13 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی تھی، جن میں نو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بھی شامل تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔
پروگرام کے تحت تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ پاور جنریشن کمپنیوں (جی این سی اوز) کو بھی نجکاری کی منظوری دی گئی۔