حکومت ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے کو فروغ دے رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے کے فروغ کے لیے بھرپور حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

وہ اسلام آباد میں سر برینڈسن لیوس کی قیادت میں ویون جاز گروپ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت میں ویون جاز گروپ کے اہم کردار کو سراہا۔

انہوں نے روابط کو مضبوط بنانے اور ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر کے فروغ میں ویون جاز گروپ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل نیشنل سمٹ میں ویون گروپ کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

وفد نے ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹو میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک کی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی مزید تعریف کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos