Premium Content

عمران خان نے گھر پر چھپ کر تقریر کی اور پولیس کو کہلوا دیا گھر پر نہیں: عطا تارڑ

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک جانے والی پولیس ٹیم کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پولیس زمان پارک عدالتی حکم کی تعمیل کرانے گئی تھی لیکن عمران خان نے خود کو کمرے میں لاک کر کے کہلوا دیا کہ گھر پر نہیں ہوں، پھر گھر پر ہی تقریر بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-mumkin-girfatari-cell-ki-teyari/

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پر اور آپ پر مقدمہ ہو تو ہمیں کورٹ جانا پڑتا ہے، یہ عدالت نہیں جاتے بلکہ کوئی تاخیری حربہ استعمال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اپنے سیاسی کیرئیر میں کسی کو اتنا ریلیف دیتے نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس آج توشہ خانہ کیس میں عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر زمان پارک پہنچی تھی تاہم پی ٹی آئی ورکرز کی مزاحمت کے باعث پولیس عمران خان کی گرفتاری کی تعمیل کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos