جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 50 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی گوجرانوالہ نے حملے سے متعلق ایک کیس میں پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں بشمول مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب، عمر ایوب، زبیر نیازی، زرتاج گل، اکرم ساہی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis
عدالت نےپولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ آج کی سماعت کے دوران پولیس نے اے ٹی سی کو بتایا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور وہ تفتیش سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔