اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی فوری طور پر روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سائفر کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک روک دی جائے جسے مسترد کر دیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جسٹس اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جج ملزمان کے ٹرائل کے لیے جیل کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن یہ کھلی عدالت ہونی چاہیے۔

عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کے لیے 4 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos