ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں تمام اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 8 ستمبر کے جلسے کی تیاریوں اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ تمام ڈویژنل قائدین سے بھی ملاقات کرینگے، وزیراعلیٰ جلسہ کامیاب بنانے، زیادہ سے زیادہ ورکرز نکالنے کی ہدایات اور لائحہ عمل جاری کریں گے، اس بارجلسے کیلئے الگ منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہر رکن صوبائی و قومی اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپیں گے۔