Premium Content

کیا میں نے کبھی کہا ہے کہ میں ایک اچھا باؤلر ہوں یا کسی سے بہتر ہوں۔ نسیم شاہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کے اس بیان کے جواب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جنہوں نے زمان خان کو ان کی وائٹ بال کرکٹ صلاحیتوں کے حوالے سے نسیم سے آگے رکھا تھا۔

عاقب جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں، زمان خان میں جو مہارتیں ہیں، ہم نے حال ہی میں کینیڈا میں دیکھا ہے، میرے خیال میں وہ اس وقت دنیا کے بہترین آخری اووز کے گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ میں اسے وائٹ بال کرکٹ میں نسیم سے زیادہ درجہ دیتا ہوں ۔

جب نسیم سے عاقب کے تبصروں پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کیا۔

“کیا میں نے کبھی کہا ہے کہ میں ایک اچھا باؤلر ہوں یا کسی سے بہتر ہوں؟” نسیم نے ایک مقامی یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے کہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos