لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں دائر درخواست پر جاری کیے ۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مونس الٰہی کے 11 اگست کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن کوششوں کے باوجود وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہا۔ بیورو نے موقف اختیار کیا کہ مونس الٰہی نے خود کو چھپایاہے اور عدالت سے استدعا کی کہ مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ اس پر عدالت نے مونس الٰہی کے 5 اکتوبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر ضلع گجرات کے 200 سے زائد ترقیاتی منصوبوں میں ثالثوں کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کک بیکس وصول کرنے کا الزام لگایا تھا۔