مردم شماری میں آدھا کراچی شمار نہیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا۔

کراچی میں مردم شماری کے مسئلے پر حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ادارہ شماریات کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جہاں کم اور جہاں زیادہ گنتی ہوئی اس کی نشان دہی کریں، کسی علاقے، صوبے یا شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، صوبوں کو آبادی بڑھانے پر مراعات دینے کا سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos