نگراں وزیر داخلہ سرفراز نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔
وہ اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو تمام صوبوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے سے ملک میں پائیدار امن قائم ہونا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرنے والے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔