مری میں واقع انگوری جنگل میں وسیع رقبہ پر آگ لگ گئی ہے، چکہ بیگوال کے دو جنگل شدید آگ کی زد میں آگئے ہیں۔
حکام کے مطابق آگ تقریباً دو کلومیٹر رقبے میں پھیل گئی ہے۔
محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی افراد آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب میں وادی سون کے جنگلات میں بھی خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی آگ لگ گئی تھی، تیز ہوا اور گرم موسم کے باعث اکثر آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.