نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کریں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانوی دور میں قائداعظم کی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے کیونکہ اس میں کبھی قانون شکنی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اس وقت بھی قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے تھے جب نوآبادیاتی قوانین عوام کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں کسی بھی تبدیلی کا راستہ پرامن سیاسی جدوجہد میں مضمر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر کارروائی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.