مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 3 اکتوبر کو لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں دو ماہ کا قیام کریں گے ، وہاں وہ اپنا چیک اپ کروائیں گے، معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹکٹ بھی بک کروا لی گئی ، ان کے ہمراہ پرسنل سیکرٹری عابد جان بھی لندن جائیں گے۔
واضح رہے نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔