نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور  کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

نیپرا کے مطابق صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos