اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنے آج کے اجلاس میں پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرے گی۔
نومنتخب اراکین یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک دو سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
وہ جاپان، ایکواڈور، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کی جگہ لیں گے، جن کی مدت رواں سال 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔
پاکستان کو 53 رکنی ایشیائی گروپ کی توثیق مل گئی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی آٹھویں مدت ہوگی۔
سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں پانچ مستقل ارکان اور دس غیر مستقل ارکان شامل ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.