بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ملک میں بگڑتی ہوئی موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود بجٹ ہے۔
عوامی سرمایہ کاری سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ قدرتی رکاوٹوں سے پاکستانی معیشت 9 فیصد متاثر ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ موسمیاتی بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہے اور 2000 سے ہر سال پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
رپورٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے تقریباً 500 لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور چالیس لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زراعت اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔