نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے دوران کیا۔
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کا آزاد کشمیر میں توانائی، آبی وسائل اور انفراسٹرکچر جیسے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ہدایت پر شکریہ ادا کیا۔
چوہدری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی۔