اوسلو میں پاکستان کی انڈر 15 یوتھ فٹبال ٹیم نے ناروے کی ویرگ فٹبال کو تین گول سے ہرا کر ناروے کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستان کی انڈر 15 یوتھ ٹیم ناروے کپ میں ”بہتر مستقبل پاکستان“ کے نام سے شرکت کر رہی ہے۔
دریں اثنا، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ 2024 انڈر 17 میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ناروے کی فورڈ آئی ایل کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ہار گئی۔
پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 26 گول کیے اور صرف پانچ گول پاکستان ٹیم کے خلاف ہوئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.