Premium Content

پاکستان میں پولیو کا نواں کیس رپورٹ ہو گیا

Print Friendly, PDF & Email

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے، جس سے 2024 میں ملک میں پولیوکے کیسوں کل تعداد نو ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے حسن زئی اربن میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئی تھیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا کہ وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے تصدیق کی کہ ملک میں اب تک نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سات کیس صرف بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد نے خطے میں پولیو کے دوبارہ سر اٹھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد اضلاع میں اس وائرس کی موجودگی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

اس سے قبل 28 جون کو پاکستان نے ملک میں سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیس رپورٹ کیے تھے، جس سے 2024 میں ملک میں پولیوکی کل تعداد آٹھ ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos