Premium Content

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے کسی بھی لمحے کشمیر کو نہیں بھلایا،

Print Friendly, PDF & Email

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے کسی بھی لمحے کشمیر کو نہیں بھلایا، نہ صرف پاکستان بلکہ پورا عالم اسلام کشمیریوں کے لیے دن رات دعا کرتا ہے۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر بےگناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہوگئی ہے، بھارت نے کشمیرکو جیل بنا رکھا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری ہم سے سوال کرتے ہیں کہ عالم اسلام کو اللہ نے اتنے وسائل دیے لیکن کشمیرکا مسئلہ کیوں حل نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق سے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقیناً پریشان ہوگا۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos