خواتین اور اہلخانہ کےعزّت و احترام سے مکمل بےنیاز ہوکر پرویز الٰہی کےگھرپرغیرقانونی چھاپےکی شدیدمذمت کرتاہوں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپا مارا اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے لیے رہائش گاہ میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اینٹی کرپشن ٹیم نے رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر یہ کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی۔

پنجاب پولیس کی کارروائی پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ گھر میں موجود خواتین اور اہل خانہ کے عزّت و احترام سے مکمل بے نیاز ہو کر  پرویزالٰہی کےگھرپر مارے گئے غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ہم اپنی نگاہوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔آئین، عدالتی احکامات یا عوام کے بنیادی حقوق کاکچھ بھی احترام باقی نہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ہر سو جنگل کا قانون ہے اور فسطائیت راج کر رہی ہے، یہ سب ہمارے حوصلوں کو توڑنے، تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے تیار کیے گئے لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ میری رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے اور اب مجرموں کا گروہ اور اس کے سرپرست پرویز الٰہی کے ساتھ بھی وہی کچھ کر رہے ہیں، اس قسم کی بربریت تومشرف دور میں بھی دیکھنےکو نہ ملی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا ریاست نے لٹیروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے شریفوں اور زرداریوں کےگھروں میں بھی کبھی یوں گھسنےکی ہمت و جسارت کی؟بس اب بہت ہوچکا، کل میں اپنی قوم کو لائحہ عمل دوں گاکہ اپنے دستور، اپنی جمہوریت پر مسلط کردہ اس تباہی کے خلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos