یروشلم، 14 جون — اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں “اسرائیل کا سب سے بڑا دوست” قرار دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیتن یاہو نے لکھا: “صدر ٹرمپ! سالگرہ مبارک ہو۔ یہودی قوم اور یہودی ریاست کے دفاع میں آپ کی ثابت قدمی اور اسرائیل سے دوستی پر دل سے شکر گزار ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا: “میری اہلیہ سارہ اور میں آپ کو ایک خوشگوار سالگرہ اور آپ کی تاریخی صدارت میں مزید کامیابیوں کی دعا دیتے ہیں۔”
یاد رہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان دورِ صدارت میں قریبی تعلقات قائم رہے، خصوصاً جب امریکہ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل کے کئی عرب ممالک سے تعلقات معمول پر آئے۔
یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کے عالمی سطح پر ان کے سیاسی کردار پر نظر رکھی جا رہی ہے۔