قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 28،626 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کرائے ہیں

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 1085 جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 471 خواتین سمیت کم از کم 7713 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کے لیے 277 خواتین سمیت 3 ہزار 871 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 110 خواتین سمیت 1681 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

خیبرپختونخوا (کے پی) میں قومی اسمبلی کی 45 جنرل نشستوں کے لیے 39 خواتین سمیت 1322 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 12 خواتین سمیت 631 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے 26 خواتین سمیت 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں پر تقریباً 459 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ ان میں پنجاب سے 195، سندھ سے 118، کے پی کے 97 اور بلوچستان سے 49 شامل ہیں۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کی 10 مخصوص نشستوں پر 10 خواتین سمیت 150 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos