ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قتل کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
پولی ٹیکو میگزین کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان کو بتایا کہ ان کی جان پر حملے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ سعودی اسرائیل تعلقات اور امریکہ کے ساتھ تعاون کی بحالی کی کوششوں نے ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایک موقع پر، انہوں نے مصری صدر انور سادات کے قتل کا حوالہ دیا، جو اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد مارے گئے تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک حقیقی راستہ شامل ہونا چاہیے ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
واضح رہے کہ فروری میں سعودی عرب نے امریکا کو مطلع کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا جب تک کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر مشرقی یروشلم کے ساتھ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجاتی۔
لیکن،اسرائیلی حکومت معاہدے میں فلسطینی ریاست کے لیے قابل اعتبار راستہ شامل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
رواں برس جنوری میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیان دیا تھا کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔