انوار الحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔
شہبازشریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔