آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سےشکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو 2 اوورز بعد بارش ہو گئی اور میچ روک دیا گیا، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقہ نے ہدف 16.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
واضح رہے جنوبی افریقہ کی ٹیم 10 سال میں پہلے مرتبہ سیمی میں فائنل میں پہنچی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.