سابق پارلیمنٹری سیکرٹری برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار مہندر پال سنگھ دنیا کی 100 با اثر سکھ شخصیات میں شامل۔
تفصیلات کے مطابق سکھ گروپ تنظیم سالانہ سکھ 100 کے گیارہویں ایڈیشن کی ریلیز کے مطابق ہر سال دنیا بھر کے 27 ملین سکھوں میں سے 100 طاقتور اور بااثر عصری شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔جن کا تعلق کاروبار، تعلیم، سیاست، میڈیا، تفریح، کھیل اور چیریٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ اس فہرست کا مقصد متاثر کن حقیقی زندگی کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنا ہے اور لوگوں کو اپنے ایمان اور ورثے کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ مقصد کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس ایڈیشن کی ریلیز مطابق سابق ممبر اسمبلی پنجاب اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاستدان مہندر پال سنگھ کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا ہے،جس پرمہندر پال سنگھ نے بانی اور سی ای او سکھ گروپ تنظیم ڈاکٹر نودیپ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر اظہارِ مسرت کیا،اور پاکستان سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے پہلے سکھ سیاستدان ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔
پچھلے تمام سالوں کی طرح، 2022 کی فہرست میں بہت سے اعلیٰ بین الاقوامی معززین، عوامی شخصیات، کمیونٹی ہیروز، کھیلوں کے ستارے، مشہور شخصیات اور دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا. مکمل فہرست مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔
TheSikh100.com
فہرست میں شامل تمام پروفائلز کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ انتخاب کا عمل ویب سائٹ پر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ سکھ گروپ تنظیم جس نے 2006 میں آغاز کیا تھا اس وقت ، بانی اور سی ای او، ڈاکٹر نودیپ سنگھ ہیں اس فہرست کے مطابق ہندوستان سے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ، ہندوستان کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، کمل کور کھیرا، کینیڈا کی سینئر وزیر، اندرمیت سنگھ گل، چیف اکانومسٹ، ورلڈ بینک، کلدیپ سنگھ، چئیرمین، باب سنگھ ڈھلون، سی ای او، کینیڈا کی مین اسٹریٹ ایکویٹی کارپوریشن چیئرمین کے علاوہ دنیا بھر سے تمام سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیاگیا ہے۔