لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ اور شیئر کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکرکو گرفتار کر کے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ٹک ٹاکر کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جسے جعلی کلپ اپ لوڈ اور شیئر کرنے کے الزام میں گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سے رابطے میں تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق، پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید نے مبینہ طور پر جعلی کلپ کے بارے میں خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پہلے پھیلا دیں تھیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان میں حسن تور، شہاب الدین، عاصمہ تبسم اور محمد شفیق شامل ہیں۔
کیس میں 20 سے زائد اکاونٹ ہولڈرز کو ایکس پر کلپ اپ لوڈ اور شیئر کرنے پر شامل کیا گیا ہے ، جبکہ فیس بک اور ٹک ٹاک کے 10 اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی وزیر کی قابل اعتراض جعلی ویڈیو شیئر کرنے پر ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ نامزد ملزمان اور اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی اسلام آباد سوشل میڈیا سیکرٹریٹ سے ہدایات موصول ہوئیں۔حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔