وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-azam-ne-pti-k-sarbarah-k-halia/
انہوں نے یہ ہدایت اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کی تعمیر سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔وفاقی ترقیاتی ادارے نے وزیراعظم کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔شہبازشریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو عالمی معیار کی رہائش گاہوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے عالمی ساکھ کی حامل تعمیراتی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں انہوں نے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی ۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/mulk-ki-muashi-taraqi-k-liye-siyasi-istehkam/
وزیراعظم نے اعتراف کیاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اوران کی فلاح وبہبود اور حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔