وزیراعظم کی مشاورت مکمل، وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد نئی کابینہ کی حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے ہو گی۔ صدر آصف زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ امور، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان دیئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos