وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ لاہور میں وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شروع کی گئی پالیسیوں اور منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ زراعت، بجلی، پانی، انفراسٹرکچر اور دیگر متعلقہ شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کی نشاندہی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.