برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بھارتی باؤلر انوریت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے رابن اتھپا 10، امباتی رائیڈو50، گورکیرت سنگھ 34، یوسف پٹھان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.